ڈیرہ اسماعیل خان،سی آر ب سی نہر میں ڈوبنے کے بعد تین روزہ سرچ آپریشن کے بعد نعش کو ریسکیو1122 ٹیم کی جانب سے تلاش کر لیاگیا

157
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

ڈیرہ اسماعیل خان۔ 30 مئی (اے پی پی):ڈیرہ اسماعیل خان درابن روڈ نزد کھتی چیک پوسٹ کے قریب ملازئی ٹانک کے رہائشی مدثر ولد شریف کے سی آر ب سی نہر میں ڈوبنے کے بعد تین روزہ سرچ آپریشن کے بعد نعش کو ریسکیو1122 ٹیم کی جانب سے تلاش کر لیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122انجینئر فصیح اللہ کی ہدایات پر ریسکیو 1122 واٹر ریسکیو ٹیم کی جانب سے نہر میں ڈوبنے والے نوجوان کی تلاش کیلئے فوری سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا جس میں ریسکیو1122 کے غوطہ خور ٹیم نے سکوبہ ڈائیونگ، لوکل کنڈا سرچ اور بوٹنگ کے ذریعے سرچ کر کے آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا، تیسرے دن ایمرجنسی آفیسر نعمان اللہ مروت کی نگرانی میں جاری سرچ آپریشن میں نوجوان کی نعش تلاش کر کے لواحقین کے حوالے کر دی گئی