ڈیرہ اسماعیل خان،پولیس کو دو مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق

153

ڈیرہ اسماعیل خان۔ 24 اگست (اے پی پی):ڈیرہ اسماعیل خان محلہ سراج خیل پنیالہ میں پولیس کو دو مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔تھانہ نواب میں بہرام ولد غلام محی الدین قوم منصور خیل سکنہ محلہ اتا خیل پنیالہ کے رہائشی نے قتل و اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد کی دفعات کے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ میرے بیٹے سلیمان کو کسی نے محلہ سراج خیل پنیالہ میں امیر اللہ شیخ نامی شخص کے گھر کے قریب فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے ،

میرے بیٹے کی کافی لوگوں کے ساتھ دشمنیاں چلی آرہی تھیں پولیس نے اس موقع پر ایک دستی بم ، چار میگزین کلاشنکوف اور 35کارتوس بھی کرلئے ، مقتول نواب پولیس کو ڈکیتی ، لڑائی ودیگر دفعات کے تحت 16جون 2023کے دو مقدمات میں اشتہاری مطلوب تھا