ڈیرہ اسماعیل خان ،ڈی پی او ڈیرہ کادہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنانے والے پولیس جوانوں کو شاباش اور نقد انعام
ڈیرہ اسماعیل خان ،ڈی پی او ڈیرہ کادہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنانے والے پولیس جوانوں کو شاباش اور نقد انعام
ڈیرہ اسماعیل خان۔ 19 جون (اے پی پی):ڈی پی او ڈیرہ نے دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنانے والے پولیس جوانوں کو شاباش اور نقد انعام دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان ضیاالدین احمد نے کھتی چیک پوسٹ کا دورہ کیا، جہاں انہیں ڈی ایس پی سبرب سرکل حافظ محمد عدنان نے گزشتہ رات دہشتگردوں کی جانب سے کیے گئے حملے اور پولیس کی جوابی کارروائی کے حوالے سے تفصیلی بریف کیا۔
ڈی پی او ڈیرہ نے چیک پوسٹ پر تعینات پولیس جوانوں کی جرات، بہادری اور بھرپور جوابی کاروائی کرنے کو سراہتے ہوئے انہیں ویل ڈن ، شاباش دی اور نقد انعامات سے نوازا۔ انہوں نے کہا کہ جوانوں کی بروقت، مثر اور دلیرانہ کارروائی کی بدولت دہشتگرد اپنے مذموم عزائم میں ناکام رہے اور کسی بڑے نقصان سے بچا ممکن ہوا۔
اس موقع پر ڈی پی او ڈیرہ نے دہشتگرد حملے کے نتیجے میں چیک پوسٹ کو پہنچنے والے نقصان کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو فوری طور پر تعمیر و مرمت کا کام شروع کرکے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔ڈی پی او ڈیرہ کا کہنا تھا کہ چیک پوسٹ میں موجود جوانوں کی بروقت کارروائی سے دہشتگرد ناکام ہوئے۔









