ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ، دو دہشتگرد جہنم واصل

ISPR
ISPR

راولپنڈی ۔28اپریل (اے پی پی):ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کے تبادلہ میں دو دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے۔اتوار کو آئی یس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔جس میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔