- Advertisement -
ڈیرہ اسماعیل خان ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ کے تبادلہ میں 3دہشتگرد مارے گئے۔ اتوار کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے گارا مدہ میں فائرنگ کے تبادلہ میں 3دہشتگرد مارے گئے جن سے خودکش جیکٹس برآمد ہوئیں۔ دہشتگردوں کی شناخت اقبال جس کے سر کی قیمت 10لاکھ روپے تھی اور وحید اور ماجد کے نام سے ہوئی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=70895
- Advertisement -