اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ پشاور کے اہلکاروں نے 5 کروڑ 10لاکھ روپے مالیت کا سامان سمگل کرنے کی بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ایف بی آرکی جانب سے یہاں جاری بیان کے مطابق بدھ کو کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والے ٹرک (P-4234)کو کوئیک رسپانس فورس کی ٹیم نے ڈیرہ اسماعیل خان میں وزیرستان چوک کے قریب روکا۔ ٹرک کی تلاشی کے نتیجے میں سمگل شدہ غیر …
ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹمز اہلکاروں نے 5کروڑ 10 لاکھ روپے مالیت کا سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

مزید خبریں
اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ پشاور کے اہلکاروں نے 5 کروڑ 10لاکھ روپے مالیت کا سامان سمگل کرنے کی بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ایف بی آرکی جانب سے یہاں جاری بیان کے مطابق بدھ کو کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والے ٹرک (P-4234)کو کوئیک رسپانس فورس کی ٹیم نے ڈیرہ اسماعیل خان میں وزیرستان چوک کے قریب روکا۔ ٹرک کی تلاشی کے نتیجے میں سمگل شدہ غیر ملکی سگریٹ، پولیسٹر کپڑے کے تھان اور چھالیہ برآمد ہوئی۔
پاکستان کسٹمز ایکٹ 1969 کے تحت گاڑی اور اس سے برآمد ہو نے والی اشیا ضبط کر لی گئیں۔ ایف بی آر نے آپریشن میں شامل کسٹمز افسران کی کڑی نگرانی اور کامیاب کارروائی کو سرا ہا ہے اور سمگلنگ کی سرگرمیوں کو روکنے اور قومی محصولات کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ترجمان ایف بی آرنے بتایاکہ کامیاب کارروائی سے ایف بی آر کے غیر قانونی تجارت کے تدارک اور کسٹم کے قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے عزم کی عکاسی ہورہی ہے۔








