ڈیرہ غازی خان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام یومِ نجات کے حوالے سے سیمینار منعقد ہوا، جس کا موضوع ’’مضبوط پاکستان اور خوشحال پاکستان، پہلے ریاست پھر سیاست‘‘ تھا
ڈیرہ غازی خان آرٹس کونسل میں یومِ نجات کے حوالے سے سیمینار، طلبہ کے ٹیبلوز، خاکوں اور ملی نغموں نے حاضرین کے دل موہ لیے

مزید خبریں
ڈیرہ غازی خان ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی):ڈیرہ غازی خان آرٹس کونسل کے زیر اہتمام یومِ نجات کے حوالے سے سیمینار منعقد ہوا، جس کا موضوع ’’مضبوط پاکستان اور خوشحال پاکستان، پہلے ریاست پھر سیاست‘‘ تھا۔ سیمینار میں ملکی استحکام، قومی یکجہتی اور پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے اجتماعی کاوشوں کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔تقریب میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عباس خان، ڈپٹی ڈائریکٹر آرٹس کونسل نعیم اللہ طفیل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فضل کریم، ریجنل سکاؤٹس آرگنائزر ملک عرفان، امجد نیاز عاربی، سول سوسائٹی کے نمائندوں، اساتذہ، طلبہ و طالبات، سکاؤٹس
گرلز گائیڈز اور شہریوں نے شرکت کی۔سیمینار کے دوران ’’شاباش نوجوانانِ پاکستان‘‘ کے موضوع پر دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔ طلبہ و طالبات نے ٹیبلوز، خاکوں اور ملی نغموں کے ذریعے حب الوطنی، قومی یکجہتی اور وطن سے محبت کے جذبات کا بھرپور اظہار کیا۔تقریب میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان کی ترقی، ملکی استحکام اور خوشحالی کے لیے قومی اتحاد، باہمی ہم آہنگی اور اجتماعی کوششوں کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔








