ڈیرہ غازی خان میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا

147
پولیو مہم کے دوسرے روز میں 4 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسین مکمل کر لی گئی ہے، ڈپٹی کمشنرملتان

ڈیرہ غازی خان۔ 06 جنوری (اے پی پی):ڈیرہ غازی خان میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے مہم کاافتتاح کیا۔

ترجمان محکمہ صحت ڈیرہ غازی خان کے مطابق ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم8 سے12 جنوری تک جاری رہے گی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے۔افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مصطفیٰ،سی ای او ڈاکٹر ادریس لغاری،ڈاکٹر علی ہاشم،ڈی ایس وی عطا اللہ ساجد،ڈاکٹر تحسین احمد،یونیسف،ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں سمیت ودیگر افسران شریک تھے۔مہم کے دوران ضلع ڈیرہ غازی خان میں 7لاکھ 75ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔انسداد پولیو مہم میں 2354 موبائل،59ٹرانزٹ اور 115فکسڈ ٹیمیں حصہ لینگی۔

مہم کے دوران90یو سی ایم اوز،471ایریا انچارج فرائض انجام دینگے۔ ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ،ہیلتھ اور الائیڈ محکمے قومی انسداد پولیومہم کو کامیاب بنائیں،والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطریضرور پلوائیں،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کے سرحدی علاقوں میں بھی انسداد پولیو مہم پر خصوصی توجہ دی جائے،ہجرت کر کے آنے والے بچوں کو بھی قطرے پلانے کیلئے فوری لائحہ عمل تیار کیا جائے۔