ڈیرہ غازی خان میں مہنگی کھاد فروخت کرنے پر 2 دکاندار گرفتار

92
6 arrested
6 arrested

ڈیرہ غازی خان۔ 29 دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرنگرانی کھادیں مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔اس حوالے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ملک کلیم کوریہ نے تونسہ روڈ کالا کے علاقہ میں مہنگے داموں کھادیں فروخت کرنے پر 2 افراد امتیاز حسین اور سعید احمد کو موقع پر مقدمہ درج کر کے گرفتار کروادیا ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت نے کہا کہ دونوں ملزمان کسانوں کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نوٹیفائیڈ ریٹس سے زائد پر سونا یوریا کھاد فروخت کررہے تھے جنہیں موقع پر گرفتار کروادیا گیا ہے جبکہ ملزمان کیخلاف تھانہ کالا میں اندراج مقدمات کیلئے استغاثے بھی جمع کروا دیئے گئے ہیں۔