ڈیرہ غازی خان میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں ، جرمانے عائد

111
Price Control
Price Control

ڈیرہ غازی خان۔ 20 مارچ (اے پی پی):ڈیرہ غازی خان میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائیا ں کرتے ہوئے ناقص اشیائے خوردونوش کی فروخت کرنے پر جرمانے عائدکیئے۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق خوراک میں ملاوٹ کرنے والوں کےخلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں اور کلمہ چوک ڈیرہ غازی خان میں ملک شاپ کو پانی ملا دودھ فروخت کرنے پر 10 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا،اسی طرح جی ٹی روڈ مظفرگڑھ میں واقع 2 معروف فوڈ پوائنٹس کو گندے فریزر میں خوراک سٹور کرنے،ورکرز کے میڈیکلز سرٹیفکیٹس نہ ہونے پر 25 ہزارروپے کے جرمانے عائد کیئے گئے۔

اس کے علاوہ تلیری بائی پاس مظفرگڑھ میں بیکری کو ایکسپائرڈ کاربونیٹڈ ڈرنکس بیچنے پر 20 ہزار جبکہ ولی روڈ پر واقع ملک شاپ کو دودھ کی خریدوفروخت کا کوئی ریکارڈ واضح نہ کرنے پر 10 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا گیا۔مزید کچہری چوک،کوٹ مٹھن راجن پور میں 2 ریسٹورنٹس کو کھانوں کی تیاری میں ممنوعہ چائنہ سالٹ کا استعمال کرنے،کھانے پینے کی اشیا ڈھانپ کر نہ رکھنے اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر 20 ہزارروپے کے جرمانے عائد کر دیے گئے۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر ہر چھوٹے بڑے کاروبار کو چیک کیا جاتا ہے۔