ڈیرہ غازی خان میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 90کلوگرام مضرصحت گوشت تلف

87
ڈیرہ غازی خان میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 90کلوگرام مضرصحت گوشت تلف

ڈیرہ غازی خان۔ 10 فروری (اے پی پی):ڈیرہ غازی خان میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے 90کلوگرام مضرصحت گوشت تلف کر دیا۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی خصوصی ہدایت پر صحت دشمن عناصر کی سرکوبی کے لیے پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہیں اور فوڈ سیفٹی ٹیم کی جانب سے تریمن چیک پوسٹ تونسہ شریف میں گاڑی کی چیکنگ کی گئی۔دوران انسپکشن گاڑی میں بدبودار گوشت کی موجودگی پائی گئی۔

ویٹرنری ڈاکٹر کے مطابق گوشت انسانی استعمال کے لیے غیر موزوں قرار دیا گیا۔ناقص گوشت شادی ہالز،ہوٹلوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔اس موقع پر ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید نے کہا کہ صحت دشمن عناصر کیخلاف ہمہ وقت کارروائیاں جاری ہیں۔انہوں ن مزید کہا کہ بین الاقوامی طرز پر گوشت کی تیاری اور ترسیل کے نظام پر کام کر رہے ہیں۔