ڈیرہ غازی خان۔ 17 مارچ (اے پی پی):ڈیرہ غازی خان میں 1لاکھ 37ہزار 78 راشن بیگز مستحق گھرانوں میں تقسیم کر دئیے گئے۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں نگہبان راشن کی تقسیم کا عمل جاری ہے اور انتظامیہ ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرنگرانی مستحقین کے گھروں تک راشن بیگز کی تقسیم کیلئے فیلڈ میں موجود ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع ڈیرہ غازیخان میں ابتک137078سے زائد راشن بیگز مستحقین کے گھروں تک پہنچائے جاچکے ہیں۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی ہدایت پر رجسٹرڈ خاندانوں کے افراد کو نگہبان رمضان پیکیج کے راشن بیگز انکے گھروں تک پہنچا رہے ہیں اور پوری ضلعی انتظامیہ کے افسران و سٹاف کی بدولت تقسیم کا یہ عمل تیز ترین بنا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ رجسٹرڈ افراد کیلئے18کلو کے راشن بیگز میں آٹا،بیسن،گھی،چینی اور چاول شامل ہیں۔