ڈیرہ غازی خان۔ 31 جنوری (اے پی پی):ڈیرہ غازی خان پولیس نے کارروائی کے دوران تقریباً1 کروڑ روپے مالیت کی غیر قانونی ادویات برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس چوکی لاری اڈا نے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ادویات کی بھاری مقدار برآمد کر لی،جن کی مالیت تقریباً 1 کروڑ روپے ہے۔پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص ممنوعہ اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی نقل و حمل میں ملوث ہے۔
موقع پر پہنچ کر پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے پنجاب حکومت کی سرکاری ملکیتی ادویات اور غیر قانونی دوائوں کے کئی کارٹن برآمد کر لیے۔ابتدائی تفتیش میں ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ یہ ممنوعہ ادویات ایک سرکاری ملازم سے حاصل کرتا تھا۔پولیس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ اس نیٹ ورک کے دیگر عناصر کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
اس حوالے سے ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی نے ڈی ایس پی سٹی عرفان اکبر، ایس ایچ او گدائی علی عمران اور انچارج چوکی لاری اڈہ عرفان حیدر کی کاوشوں کو سراہا ہے۔