23.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومزرعی خبریںڈیرہ غازی خان ڈویژن میں انسداد سموگ مہم کے تحت فصلوں کی...

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں انسداد سموگ مہم کے تحت فصلوں کی باقیات جلانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی

- Advertisement -

ڈیرہ غازی خان۔ 03 ستمبر (اے پی پی):نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں انسداد سموگ مہم کے تحت فصلوں کی باقیات جلانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ اس حوالے سے اجلاس کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیرصدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز مہر شاہد زمان لک،محمد سلمان لودھی،خالد پرویز،ڈاکٹر سلمان بلوچ اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ سموگ پر قابو پانے کے لیے اینٹوں کے تمام بھٹوں کو زیگ زائیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جائے۔ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے اور کاروباری مراکز سربمہر کیے جائیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ چاروں اضلاع میں تجاوزات،وال چاکنگ،غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے۔کمشنر نے کہا کہ تمام سبزی منڈیوں کی نیلامی کے ساتھ پرائس کنٹرول ایکٹ کی کڑی مانیٹرنگ کی جائےجائے تاکہ عوام ریلیف مل سکے۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان ڈویژن میں صفائی اور سیوریج کے مسائل حل کرنے کے ساتھ میونسپل سروسز کو بہتر کیا جائے۔تمام بلدیاتی اداروں کو کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم اور ون ونڈو آپریشن شروع کرکے شکایات کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کیا جائے۔کمشنر نے کہا کہ عوامی مسائل کا بروقت حل اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=385879

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں