ڈیرہ غازی خان کے مضافاتی علاقہ میں خفیہ اطلاعات پر رینجرز کی کارروائی، دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا،آئی ایس پی آر

اسلام آباد ۔ 21 جنوری (اے پی پی) ڈیرہ غازی خان کے مضافاتی علاقہ میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر پنجاب رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے اتوار کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رینجرز کے آپریشن میں ہلاک ہونے والے دونوں دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے قتل اور اغواءمیں ملوث تھے۔