ڈیری اور لائیو سٹاک سیکٹرمیں بہت زیادہ بہتری کی گنجائش ہے، گورنر پنجاب

102
Governor Punjab
Governor Punjab

لاہور۔15نومبر (اے پی پی):گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ ڈیری اور لائیو سٹاک پاکستان کا بہت اہم سیکٹر ہے۔ ڈیری ایشیا ایکسپو میں آنا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکسپو سینٹر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی نمائشوں کا انعقاد ہماری ترقی کرتی ہوئی ڈیری انڈسٹری میں جدت اور ترقی لانے میں مددگار ثابت ہو گا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہماری پنجاب کی یونیورسٹی آف ویٹنری اینڈ اینیمل سائنسز اور چولستان یونیورسٹی اف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز کے وائس چانسلرز بھی یہاں موجود ہیں جبکہ کثیر تعداد میں یہاں پر طلبا بھی آئے گی۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ ڈیری اور لائیو سٹاک سیکٹرمیں بہت زیادہ بہتری کی گنجائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیری اور لائیو سٹاک ہماری دیہی آبادی کا اہم جزو ہے۔ اس نمائش کے انعقاد سے کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آگاہی ملے گی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ اس طرح کی نمائشیں ملک میں سماجی اور معاشی ترقی لانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں اور نئی ٹیکنالوجی سیکھنے کے مواقع پیدا کرتی ہیں۔