اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں ڈیفنس ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے اب تک ایک ارب 88کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے جن میں سےایک ارب 7کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔
پلاننگ کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کےلئے 5ارب38 کروڑ روپے سے زیادہ کے فنڈز مختص کئے ہیں جن میں سے ایک ارب 88کروڑ روپے جاری جبکہ ایک ارب 7 کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔