اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی ترقی واصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ڈیفنس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 13 کروڑ 38 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران47 کروڑ 74 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے پاکستان سروے کے لئے جدید ترین مشینری کی خریداری کے لئے 10 کروڑ، ایف جی ڈگری کالج کوہاٹ فار بوائز کے قیام کے لئے ایک کروڑ 79لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔