اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات و چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ( ریٹائرڈ)عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ ڈیلی بزنس ریکارڈر میں شائع خبر کا عنوان ”سی پیک مالیاتی رکاوٹ کا شکار ہے“ بالکل بے بنیاد ہے، سی پیک کے تحت ایم ایل ون منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں کہا ہے …
ڈیلی بزنس ریکارڈر میں شائع خبر کا عنوان ”سی پیک مالیاتی رکاوٹ کا شکار ہے“ بالکل بے بنیاد ہے، سی پیک کے تحت ایم ایل ون منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے ،لیفٹیننٹ جنرل ( ریٹائرڈ)عاصم سلیم باجوہ کا ٹویٹ
اسلام آباد ۔ 27 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات و چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ( ریٹائرڈ)عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ ڈیلی بزنس ریکارڈر میں شائع خبر کا عنوان ”سی پیک مالیاتی رکاوٹ کا شکار ہے“ بالکل بے بنیاد ہے، سی پیک کے تحت ایم ایل ون منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ایم ایل ون منصوبے کا مقصد پاکستان ریلوے میں مکمل بہتری لانا ہے، سی پیک کے تحت ہی 1124 میگاواٹ کوہالہ اور700 میگاواٹ آزاد پتن منصوبوں پر دستخط ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں منصوبوں پر 10 ارب 90 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی، منصوبے سے سی پیک کیلئے پاکستان اور چین کی حکومتوں اور نجی شعبے کے تعاون کے واضح عکاس ہیں۔









