راولپنڈی ۔ 15 جولائی (اے پی پی) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ہدایت کی ہے کہ حلقہ پی پی17 میں انسداد ڈینگی مہم کے تحت ان ڈور اور آئوٹ ڈور سرویلنس میں تیزی لائی جائے اور ریفیوزل کیس کو خصوصی طور پر فوکس کیا جائے، ڈینگی کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے بچائو اور حفاظتی تدابیر سے متعلق …
ڈینگی کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، فیاض الحسن چوہان

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 15 جولائی (اے پی پی) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ہدایت کی ہے کہ حلقہ پی پی17 میں انسداد ڈینگی مہم کے تحت ان ڈور اور آئوٹ ڈور سرویلنس میں تیزی لائی جائے اور ریفیوزل کیس کو خصوصی طور پر فوکس کیا جائے، ڈینگی کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے بچائو اور حفاظتی تدابیر سے متعلق عوام میں شعور و آگاہی پیدا کی جائے، ان ڈور سرویلنس کے دوران اور دیگر جگہوں پر لاروا ملنے کی صورت میں پہلے مالکان کو نوٹس دیئے جائیں، وارننگ کے باوجود تعاون نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے، انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم کے دوران فیلڈ میں کام کرنے والے سپر وائزر یوسی چیئرمینوں کے ساتھ باہمی روابط کو یقینی بنائیں تاکہ درپیش مسائل کو حل کرکے ڈینگی کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔








