ڈینیئل مدویدوف اورسٹیفانوس سنسناٹی ماسٹرز اوپن ٹینس کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

132
اٹالین ٹینس سٹار جانک سینر نے ویانا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

اوہائیو۔19اگست (اے پی پی):روس کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک ڈینیئل مدویدوف اور یونانی ٹینس سٹار سٹیفانوس اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ روسی ٹینس سٹار آندرے روبلوف ٹاپ 16 میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔

روسی ٹینس سٹار ڈینیئل مدویدوف نے ٹاپ 16 رائونڈ میں کینیڈین حریف کھلاڑی ڈینس شاپووالوکو اور یونانی ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس نے ارجنٹائن کے حریف کھلاڑی ڈیگو سچوارٹزمین کو شکست دی ۔ ڈبلیو ٹی اے/اے ٹی پی سنسناٹی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ امریکا میں جاری ہے۔

مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں روسی ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک ڈینیئل مدویدوف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کینیڈین حریف کھلاڑی ڈینس شاپووالوکو سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 5-7سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ایک اور میچ میں یونان کے سٹیفانوس نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹائن کے حریف کھلاڑی ڈینس شاپووالوکو سیدھے سیٹس میں 3-6 اور 3-6 سے ہراکر ٹاپ 8 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ امریکی کھلاڑی ٹیلر فرٹز نے سکستھ سیڈڈ روسی کھلاڑی آندرے روبلوف کو شکست دے کر ٹاپ 16 کی روکاٹ عبور کر کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی۔