صدر مملکت نے جمیل احمد کی بطور گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمیل احمد کی بطور گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے یہ منظوری آئین کے آرٹیکل 48،ایک، اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ کے سیکشن 11،اے،ایک، کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔