26.6 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 17, 2025
ہومکھیل کی خبریںڈینیئل مدویدیف ،میٹیو بیریٹینی اور سٹیفانوس مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس مینز سنگلز...

ڈینیئل مدویدیف ،میٹیو بیریٹینی اور سٹیفانوس مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں داخل

- Advertisement -

مونٹی کارلو۔9اپریل (اے پی پی):اٹلی کے ٹینس کھلاڑی میٹیو بیریٹینی اور یونان کے ٹینس سٹار سٹیفانوس مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے جبکہ ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈر زویروف مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں شکست کے بعد باہر ہوگئے۔

اٹلی کے ٹینس کھلاڑی میٹیو بیریٹینی نے مینز سنگلز دوسرے میچ میں ٹاپ سیڈڈ جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈر زویروف کو شکست دے کر اور یونان کے ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس نے دوسرے رائونڈ میچ میں آسٹریلین حریف کھلاڑی جورڈن تھامسن کو مات دے کر ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔اے ٹی پی ماسٹرزٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے مونٹی کارلو کنٹری کلب میں جاری ہیں۔

- Advertisement -

مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں 28 سالہ اٹلی کے ٹینس کھلاڑی میٹیو بیریٹینی نے مینز سنگلز دوسرے میچ میں ٹاپ سیڈڈ 27 سالہ جرمن ٹینس سٹار الیگزینڈر زویروف کو 6-2، 3-6 اور 5-7سے شکست دے کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

دوسرے رائونڈ کے ایک اور میچ میں 26 سالہ یونانی ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس نے آسٹریلین حریف کھلاڑی جورڈن تھامسن کو 6-4، 4-6 اور 2-6 سے مات دے کر ٹاپ 16 رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579761

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں