ڈیوس کپ ٹائی میں قومی ٹیم کے انتخاب کےلئے ٹرائلز اسلام آباد میں شروع ہوگئے

اسلام آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام تھائی لینڈ کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی میں قومی ٹیم کے انتخاب کےلئے ٹرائلز جمعرات کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگئے ۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری ثناءاللہ امان کے مطابق ٹرائلز میں عابد مشتاق، شہزاد خان اور مزمل مرتضیٰ نے رپورٹ کردی ہے جبکہ محمد عابد علی اکبر 6 ستمبر کو ٹرائلز میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ عقیل خان اور اعصام الحق کو ٹرائل سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے ۔ وہ ڈیوس کپ ٹائی میں ڈائریکٹ قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ ٹرائل میں سے دو باصلاحیت کھلاڑیوںکا انتخاب کیا جائے گا۔ اسی طرح ایونٹ میں مجموعی طور پر 4 پاکستانی کھلاڑی تھائی لینڈ کے خلاف میدان میں اتریں گے۔ سیکرٹری نے کہاکہ قومی کھلاڑیوں کے ٹرائلز نان پلینگ کیپٹن محمد خالد کی نگرانی میں ہو رہے ہیں