29.4 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 11, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںڈیوٹی کے علاوہ سکیورٹی اہلکار یونیفارم نہ پہنیں، کویتی وزارتِ داخلہ

ڈیوٹی کے علاوہ سکیورٹی اہلکار یونیفارم نہ پہنیں، کویتی وزارتِ داخلہ

- Advertisement -

کویت سٹی ۔6فروری (اے پی پی):کویت کی وزارتِ داخلہ نے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ ڈیوٹی کے علاوہ عوامی مقامات پر یونیفارم پہن کر نہ جائیں۔

العربیہ نیوز کے مطابق وزارتِ داخلہ کے سیکرٹری بریگیڈیئر سالم الصباح نے کہا کہ قانون کی شق نمبر15 کے مطابق سرکاری فورسز کے اہلکاروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ ڈیوٹی کے علاوہ عوامی مقامات مارکیٹوں، تجارتی مقامات، شادی گھروں، قبرستانوں، تعزیتی محافل وغیرہ میں یونیفارم پہن کر نہ جائیں ایسا کرنا خلاف قانون عمل شمار کیا جائے گا۔

- Advertisement -

سیکرٹری وزارت داخلہ نے کہا کہ قانون پرعمل نہ کرنے والوں کو متعلقہ کمیٹی کے حوالے کیا جائے گا جہاں ان کے خلاف ادارہ جاتی تحقیقات کے بعد کارروائی کی جائے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=556648

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں