ڈیوڈ ملر ورلڈ کپ ناک آئوٹ مرحلے میں سنچری سکور کرنے والے پہلے جنوبی افریقی کھلاڑی بن گئے

145
ڈیوڈ ملر ورلڈ کپ ناک آئوٹ مرحلے میں سنچری سکور کرنے والے پہلے جنوبی افریقی کھلاڑی بن گئے

کولکتہ۔16نومبر (اے پی پی):مڈل آرڈر بلے باز ڈیوڈ ملر جنوبی افریقہ کی طرف سے ورلڈ کپ ناک آئوٹ مرحلے میں سنچری سکور کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ جمعرات کو کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں جارحانہ مزاج بلے باز ڈیوڈ ملر نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار سنچری سکور کرکے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

ڈیوڈ ملر کو اپنے ون ڈے کیریئر کی چھٹی سنچری بنانے میں پانچ سال اور پانچ دن لگے، وہ 116 بالوں پر 101 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 8 چوکے شامل ہیں، یہ ورلڈ کپ کے ناک آئوٹ مرحلے میں کسی جنوبی افریقی بلے باز کا سب سے زیادہ انفرادی سکور ہے،

اس سے قبل جنوبی افریقہ کی طرف سے ناک آئوٹ مرحلے میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے کا اعزاز سابق کپتان فاف ڈوپلیسیز کے پاس تھا جنہوں نے 2015ء ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 82 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔