لاہور۔22نومبر (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مسافروں تک معیاری خوراک کی فراہمی کے مشن کے تحت موٹرویز پر غیر منظور شدہ فوڈ پراڈکٹس ہٹانے کی مہلت21 نومبر تک دی گئی تھی۔مہلت ختم ہوتے ہی فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جانب سے کریک ڈائون کا آغاز کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مسافروں تک معیاری خوراک کی فراہمی کے مشن تحت موٹرویز پر غیر منظور شدہ فوڈ پراڈکٹس ہٹانے کی مہلت21 نومبر تک دی گئی تھی۔ مہلت ختم ہوتے ہی فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جانب سے کریک ڈان کا آغاز کر دیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کی جانب سے موٹر وے ریسٹ ایریا ٹک شاپس کی چیکنگ کی گئی۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی سے غیر منظورشدہ اشیا کی فروخت پر مکمل پابندی عائدکر دی گئی ہے۔موٹرویز کے ساتھ،لاری اڈوں،بس سٹینڈز،ریلوے اسٹیشن،جی ٹی روڈپر موجود فوڈ پوائنٹس، ٹک شاپس کی بھی چیکنگ کی جائے گی۔ڈیڈ لائن ختم ہونے پر صوبہ بھر میں غیر رجسٹرڈ پراڈکٹس کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے،علاوہ ازیں راجہ جہانگیر انور کا کہنا تھاکہ 3 دن قبل موٹرویز پر تمام فوڈ پوائنٹس کو غیر منظور شدہ پراڈکٹس ہٹانے کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔فوڈ پوائنٹس پر فروخت کے لیے موجود تمام تر اشیا کا پنجاب فوڈ اتھارٹی سے منظور ہونا لازم ہے،
مزید برآں ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ موٹر وے سروس ایریا ز میں فوڈ پوائنٹس کا سروے مکمل کرنے کے بعد آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے۔ناقص غیر معیاری اشیا خورونوش کا استعمال مختلف موذی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے۔ راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں مسافر ہیلپ لائن 1223پر اطلاع دیں،ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ غیر منظور شدہ پراڈکٹس کی فروخت پرسخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پنجاب بھر سے صحت دشمن عناصر کے خاتمے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔