اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس ہارون جوئیہ کے والد اور ممبر ایڈمن سی ڈی اے طلعت گوندل کے سسر کی نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کر دی گئی ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ خرم آغا ،چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی، ڈی جی ایف آئی اے رفعت …
ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس ہارون جوئیہ کے والد کی نماز جنازہ ادا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی شرکت
اسلام آباد۔18دسمبر (اے پی پی):ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس ہارون جوئیہ کے والد اور ممبر ایڈمن سی ڈی اے طلعت گوندل کے سسر کی نماز جنازہ فیصل مسجد میں ادا کر دی گئی ۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ خرم آغا ،چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی، ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار ، اسلام آباد پولیس اور سی ڈی اے کے افسران و عملے نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہارون جوئیہ اور طلعت گوندل سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔









