ایبٹ آباد۔ 04 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن طاہر ایوب خان کی جانب سے ایبٹ آباد سے ٹرا نسفر ہونےوالے ڈی سی ایبٹ آباد خالد اقبال کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان نے تبدیل ہونےوالے ڈی سی ایبٹ آباد خالد اقبال کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔