ڈی آر کانگو میں ایبولا کے کیسز 7 ہزار سے تجاوز، ہلاکتیں 3,398 ہو گئیں
ڈی آر کانگو میں ایبولا کے کیسز 7 ہزار سے تجاوز، ہلاکتیں 3,398 ہو گئیں

مزید خبریں
کنشاسا۔12ستمبر (اے پی پی):جمہوریہ کانگو (ڈی آر کانگو) میں ایبولا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 3,398 ہو گئی ہے۔شنہوا کے مطابق حکومت کی جانب سےجاری کردہ تازہ ترین صورتحال رپورٹ کے مطابق 10 ستمبر تک ملک میں ایبولا کے 7,022 مصدقہ کیسزریکارڈ کیے گئے ہیں، جبکہ1,671 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کیسز میں اموات کی شرح 48.4 فیصد رہی۔مقامی حکام کے مطابق ایبولا کی وبا اب 7 صوبوں کے 62 صحت کے علاقوںتک پھیل چکی ہے۔
جنوبی اوبانگی تازہ ترین متاثرہ صوبہ ہے، جہاں ایک کیس کی تصدیق ہوئی۔ 23 سالہ متاثرہ شخص جنوبی کیوو سے سفر کرکے آیا تھا اور بعد ازاں دم توڑ گیا۔جنوبی اوبانگی ان چھ صوبوں سے متصل بھی نہیں جہاں پہلے ایبولا کے کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ان میں ایتوری، شمالی کیوو، جنوبی کیوو، اوٹ-یولے، چوپو اور باس-یولے شامل ہیں۔مئی میں اعلان کردہ موجودہ وبا کو ڈی آر کانگو کی تاریخ کی سب سے بڑی اور مہلک ترین ایبولا وبا قرار دیا گیا ہے، جبکہ عالمی سطح پر یہ 2014 سے 2016 کے دوران مغربی افریقہ میں پھیلنے والی وبا کے بعد دوسری بڑی ایبولا وبا ہے۔






