اسلام آباد میں نکاسی آب اور ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے سی ڈی اے سینٹیشن ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں متحرک
اسلام آباد میں نکاسی آب اور ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے سی ڈی اے سینٹیشن ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں متحرک

مزید خبریں
اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):وفاقی دارالحکومت میں علی الصبح ہونے والی بارش کے دوران اور بعد میں نکاسی آب اور ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے سی ڈی اے سینٹیشن ڈیپارٹمنٹ کی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں۔
ہفتہ کو سی ڈی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سی ڈی اے کی ٹیمیں نالوں، ڈرینز، انڈر پاسز، نشیبی اور حساس مقامات کی مسلسل نگرانی کر رہی ہیں جبکہ مختلف علاقوں میں بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کے لیے ڈی واٹرنگ آپریشن بھی جاری ہے۔بارش کے دوران اور بعد میں تمام اہم مقامات کی خصوصی نگرانی کی جا رہی ہے اور نکاسی آب کے آپریشنز مسلسل جاری ہیں۔ سی ڈی اے، اسلام آباد واٹر، ریسکیو عملہ، متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز اور ایڈیشنل کمشنر (جنرل) فیلڈ میں موجود ہیں اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔
متعلقہ اداروں کے درمیان باہمی رابطے کو مزید مؤثر بنانے اور شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے بروقت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں کی سہولت اور محفوظ ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے سی ڈی اے کی ٹیمیں مسلسل فیلڈ میں موجود ہیں۔سی ڈی اے سینٹیشن ڈیپارٹمنٹ کی متحرک ٹیمیں سڑکوں، نالوں اور دیگر مقامات پر نکاسی آب کے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ہنگامی صورتحال میں شہری ریسکیو 1122، پولیس 16 اور سی ڈی اے ہیلپ لائن 1334 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔







