نارووال ۔29 اپریل (اے پی پی):ڈی ایس پی شکرگڑھ کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی شکرگڑھ نے ناجائز اسلحہ ہولڈرز کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 2 ملزمان حسن لطیف اور علی رضا کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے پسٹل 30بور اور پسٹل نائن ایم ایم برآمد کر لیے۔ایس ایچ او تھانہ صدر شکرگڑھ نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ منشیات فروش اعظم کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے05لیٹر شراب برآمد کر لی۔
اس کے علاوہ ایس ایچ او تھانہ کوٹ نیناں نے منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں 02 بدنام زمانہ منشیات فروش انوار عالم اور خالد کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 20لیٹر شراب برآمد کر لی۔ایس ایچ او تھانہ نور کوٹ نے ناجائز اسلحہ ہولڈرز کیخلاف کریک ڈاؤن میں ناجائز اسلحہ ہولڈرامجد کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے رائفل8 ایم ایم برآمد کر لی۔ تمام ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے پابند سلاسل کر دیا۔