ڈی ایس پی ٹریفک ہری پور نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے امیدواروں سے ٹیسٹ لئے

192
ڈی ایس پی ٹریفک

ہری پور۔ 31 اگست (اے پی پی):ڈی ایس پی ٹریفک نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے امیدواروں سے ٹیسٹ لئے۔ ڈی ایس پی ٹریفک ہری پور شہزادی نوشاد گیلانی نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے آنے والے امیدواروں سے ٹیسٹ لئے۔

ٹیسٹ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد امیدواروں سے سفر کی دعا اور روڈ سیفٹی سمیت ٹریفک قوانین سے متعلق ٹیسٹ لیا گیا۔ ڈی ایس پی ٹریفک نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی لاعلمی کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے، ڈرائیونگ ٹیسٹ کے حصول کیلئے آنے والے امیدواروں کو امتحان کے بعد ہی ڈرائیونگ لائسنس فراہم کیا جائے گا۔