31 C
Islamabad
اتوار, مارچ 23, 2025
ہومعلاقائی خبریںڈی جی آر ڈی اے کا عوامی شکایات کے ازالے کے لیے...

ڈی جی آر ڈی اے کا عوامی شکایات کے ازالے کے لیے یونیورسٹی ٹاؤن ہاؤسنگ سکیم میں کھلی کچہری کا انعقاد

- Advertisement -

راولپنڈی۔ 22 مارچ (اے پی پی):ڈی جی آر ڈی اے نے عوامی شکایات کے ازالے کے لیے یونیورسٹی ٹاؤن ہاؤسنگ سکیم میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔راولپنڈی(ای پی پی) ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ نے یونیورسٹی ٹاؤن ہاؤسنگ سکیم میں عوامی شکایات کے فوری حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

اس موقع پر مقامی افراد نے اپنے مسائل اور خدشات کو ڈی جی آرڈی اے کے سامنے رکھا۔جن میں مسجد کی تعمیر، پارک، پلاٹس کے پوزیشن، پلے گراؤنڈ، کوڑا کرکٹ کی کلیکشن کے لیے بِنز، سٹریٹ لائٹس، سیوریج سسٹم، سڑکوں کی حالت، پانی کی فراہمی اور دیگر بنیادی سہولتوں کی کمی شامل تھی۔

- Advertisement -

ڈی جی آر ڈی اے نے عوامی شکایات کو بغور سنا اور فوراً متعلقہ حکام کو ان کے حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا، ہمارا مقصد عوام الناس کی خدمت ہے اور ہم یہ یقینی بنائیں گے کہ ان کے مسائل بروقت حل ہوں۔

ڈی جی آر ڈی اے نے اس کھلی کچہری میں آر ڈی اے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کا حل ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔ یونیورسٹی ٹاؤن ہاؤسنگ سکیم کے مالکان کو عوامی مسائل کے حل کے لیے تین مہینے کا وقت دیا گیا ہے۔ اس اقدام پر متاثرین نے ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=575467

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں