ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت اجلاس، اسلام آباد اور راولپنڈی سرکلز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت اسلام آباد اور راولپنڈی سرکلز کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں دونوں سرکلز کی مجموعی کارکردگی، جاری تحقیقات اور زیرِ التوا مقدمات و انکوائریز کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت اسلام آباد اور راولپنڈی سرکلز کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں دونوں سرکلز کی مجموعی کارکردگی، جاری تحقیقات اور زیرِ التوا مقدمات و انکوائریز کی پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق اجلاس میں شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے، شکایت کنندگان کو بروقت ریلیف کی فراہمی اور تفتیشی امور میں شفافیت یقینی بنانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سید علی ناصر رضوی نے زیرِ التوا مقدمات اور انکوائریز کو بروقت نمٹانے، تحقیقات کے معیار کو بہتر بنانے اور پیشہ وارانہ تقاضوں کے مطابق تفتیشی عمل کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی اور زیرِ التوا مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا ادارے کی بنیادی ذمہ داری ہے لہٰذا تمام افسران اپنی ذمہ داریاں پوری توجہ اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ انجام دیں۔

 

مزید خبریں