ڈیرہ غازی خان۔ 06 نومبر (اے پی پی):ڈیرہ غازی خان پولیس نے کارروائی کے دوران 3800لیٹر ایرانی ڈیزل اور لاکھوں روپے مالیت کے نان کسٹم پیڈ سمگل شدہ ٹائرز برآمد کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ غازی خان احمد محی الدین کی ہدایت پر سمگلنگ کی روک تھام کے لئے داخلی و خارجی راستوں پر سخت سے چیکنگ جاری ہے اور چیک پوسٹ سخی سررو نے 3800 لیٹر ایرانی ڈیزل اور ٹائرز سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے نان کسٹم 11 عدد ٹائرز برآمد کر لئےجسے قانونی کارروائی کرنے کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
کارروائی میں انچارج چیک پوسٹ فرہاد احمد اپنی ٹیم کے ہمراہ حصہ لیا اور انہوں نے کہا کہ نان کسٹم سامان سمگلنگ کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور نان کسٹم سامان سمگلنگ کرنے والوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔