ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ

192

کراچی ۔ 29 جون (اے پی پی) ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا۔ سندھ رینجرز سے پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جانب سے بروقت کارروائی کر کے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے پر ڈی جی رینجرز نے پولیس اور رینجرز کے جوانوں کو شاباش دی۔