ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی زیر نگرانی اشیائے خورونوش کی کڑی چیکنگ

لاہور۔19فروری (اے پی پی):رمضان المبارک کے تقدس میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے فوڈ سیفٹی ٹیموں اور سحری پوائنٹس کی سرپرائز چیکنگ کی۔ چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر ماہِ مبارک میں اشیائے خورونوش کی کڑی نگرانی کا سلسلہ جاری ہے، اسدوران تمام ٹیمیں افسران کے ہمراہ فیلڈ میں موجود رہیں۔ انارکلی فوڈ سٹریٹ میں35 سحری پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی جبکہ قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر …

لاہور۔19فروری (اے پی پی):رمضان المبارک کے تقدس میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے فوڈ سیفٹی ٹیموں اور سحری پوائنٹس کی سرپرائز چیکنگ کی۔ چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر ماہِ مبارک میں اشیائے خورونوش کی کڑی نگرانی کا سلسلہ جاری ہے، اسدوران تمام ٹیمیں افسران کے ہمراہ فیلڈ میں موجود رہیں۔ انارکلی فوڈ سٹریٹ میں35 سحری پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی جبکہ قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر ایک معروف کیفے کو بند کر دیا گیا۔

خلاف ورزیوں پر9 فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر80 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے جبکہ7 کو اصلاحی نوٹس جاری کئے گئے۔ کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں ناقص دودھ، گھی اور گلی سڑی سبزیاں تلف کی گئیں۔ دورے کے دوران 19 سپلائرز کے20 ہزار لیٹر سے زائد دودھ کی چیکنگ کی گئی۔ کھلے ناقص مصالحے اور گندے فریزرز استعمال کرنے پر جرمانے عائد کئے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق متعدد مقامات پر اشیائے خورونوش زمین پر رکھ کر تیار کی جا رہی تھیں، فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس بھی موجود نہیں تھے جبکہ صفائی کے ناقص انتظامات اور حشرات کی بھرمار پائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ تمام افسران روزانہ کی بنیاد پر ٹیموں کے ساتھ فیلڈ میں چیکنگ کر رہے ہیں اور ماہِ مبارک میں اشیائے خورونوش کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔