لاہور۔28نومبر (اے پی پی):بڑے ناموں کے پھیکے پکوان ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر ایڈیشنل ڈائریکٹر شرجیل شاہد نے معروف مالز کے فوڈ کورٹس کی چیکنگ کی۔ جاری تفصیلات کے مطابق ایمپوریم مال اور مال ون فوڈ کورٹس میں 23معروف برانڈز کی چیکنگ کرتے ہوے20لاکھ 35ہزار کے جرمانے عائد، 2کو اصلاحی نوٹس جاری کردئیے جبکہ2من ناقص استعمال شدہ آئل تلف کردیا۔
ناقص آئل کے استعمال پر معروف فوڈ پوائنٹس کو جرمانے عائد کیے گئے۔ کچن ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات، حشرات کی بھرمار پائی گئی۔ کھلے ڈرین، ناقص سٹوریج اور ٹوٹے اور فنگس زدہ فریزر میں اشیا رکھی پائی گئیں۔ لازم آئل تبدیلی ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکل، ٹریننگ سرٹیفکیٹ عدم موجود پائے گئے۔ ڈی جی فوڈ کے مطابق ناقص آئل سے تیار اشیا خورونوش کا استعمال دل کے عارضے میں مبتلا کرسکتا ہے۔
صحت مند خوراک کی فراہمی کے لیے ٹیمیں فیلڈ میں مسلسل کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ زیادہ منافع کے لالچ میں شہریوں کی صحت کیساتھ کھلواڑ کرنے والے مافیا کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں۔ خوراک کی تیاری میں ناقص اجزا کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے ۔ خوراک کی تیاری سے ترسیل تک تمام مراحل کو بین الاقوامی طرز کے مطابق لانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔