ڈی جی میٹرلوجیکل ڈیپارٹمنٹ محمد افضال نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ کیا اوروائس چیئرمین ، سی ای او اور اے پی ایم سیال سے ملاقات کی۔ترجمان سیالکوٹ کے مطابق وائس چیئرمین سیال وقاص افضل، سی ای او سیال ائروائس مارشل تنویر اشرف بھٹی (ریٹیارڈ) اور ائیرپورٹ مینجر نثار احمد نے ملاقات کی جس میں ڈی جی میٹ کے ساتھ چیف میٹ لاہور ظہیر الدین بابر بھی موجود تھے
ڈی جی میٹرلوجیکل ڈیپارٹمنٹ کا سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 11 جون (اے پی پی):ڈی جی میٹرلوجیکل ڈیپارٹمنٹ محمد افضال نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ کیا اوروائس چیئرمین ، سی ای او اور اے پی ایم سیال سے ملاقات کی۔ترجمان سیالکوٹ کے مطابق وائس چیئرمین سیال وقاص افضل، سی ای او سیال ائروائس مارشل تنویر اشرف بھٹی (ریٹیارڈ) اور ائیرپورٹ مینجر نثار احمد نے ملاقات کی جس میں ڈی جی میٹ کے ساتھ چیف میٹ لاہور ظہیر الدین بابر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وائس چیئرمین سیال کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ ائیرپورٹ اور میٹ ڈیپارٹمنٹ روزانہ کی بنیاد پر باہمی تعاون اور کارڈینیشن سے کام کر رہے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ائیرپورٹ پر شعبے میٹ کا کلیدی کردار ہے۔
ڈی جی میٹ ڈاکڑ محمد افضال نے کہا کہ موسمی تبدیلیاں بارے جانکاری اور ممکنہ پیشنگوئی کسی بھی ائیرپورٹ کیلئے انتہائی اہم ہے۔ سیالکوٹ ائیرپورٹ کی جانب سے ہمیشہ میٹ ڈپارٹمنٹ کو مکمل تعاون فراہم کیا گیا اور ہم امید کرتے ہیں یہ تعاون میں مزید وسعت آئے گی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ائیرپورٹ پر نصب تمام آلات مکمل طور پر فعال ہیں اور میٹ کے افسران تمام تر موسمی صورت حال کا مفصل جائزہ لیتے ہیں۔ سی ای او سیال کا کہنا تھا کہ ممکنہ موسمی تبدیلی بارے تمام تر تفصیلات سیالکوٹ ائیرپورٹ کو بروقت فراہم کی جاتی ہے۔ وائس چیئرمین سیال نے کہا کہ میٹ ڈیپارٹمنٹ کی پیشہ وارانہ کارکردگی پر انکے مشکور ہیں۔








