اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال کی کارروائی ، سڑک پر گندگی پھیلانے والا گودام سیل

سیالکوٹ ۔ 11 جون (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال عدنان بشیر وڑائچ نے کارروائی کرکے سڑک پر گندگی پھیلانے والا گودام سیل کردیا ہے۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال عدنان بشیر وڑائچ نے شہریوں کی شکایات اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے سمبڑیال کی ایک مصروف سڑک پر گندگی پھیلانے والے گودام کے خلاف کارروائی کی ، دورانِ معائنہ گودام کے باہر کوڑا کرکٹ …

سیالکوٹ ۔ 11 جون (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال عدنان بشیر وڑائچ نے کارروائی کرکے سڑک پر گندگی پھیلانے والا گودام سیل کردیا ہے۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال عدنان بشیر وڑائچ نے شہریوں کی شکایات اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے سمبڑیال کی ایک مصروف سڑک پر گندگی پھیلانے والے گودام کے خلاف کارروائی کی ،

دورانِ معائنہ گودام کے باہر کوڑا کرکٹ اور فضلہ پھینکے جانے کے باعث ماحول آلودہ ہونے اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنے کی شکایات درست پائی گئیں جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے گودام کو سیل کر دیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ افراد کو ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی کے اصولوں اور سرکاری ضوابط کی مکمل پابندی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی مقامات، سڑکوں اور گلیوں میں گندگی پھیلانے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔