گزشتہ 65 برسوں کے دوران 2025ء دوسرا گرم ترین سال رہا، موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے خطرات اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے حکومت نے پالیسی، مالیاتی اور ادارہ جاتی سطح پر متعدد اہم اقدامات کیے جن میں کلائمیٹ فنانسنگ، گرین ٹیکسانومی، مون سون سے نمٹنے کی حکمت عملی اور موسمیاتی لچک کے پروگرام نمایاں ہیں۔
گزشتہ 65 برسوں کے دوران 2025ء دوسرا گرم ترین سال رہا، موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے خطرات اور سیلاب سے نمٹنے کیلئے حکومت نے پالیسی، مالیاتی اور ادارہ جاتی سطح پر متعدد اہم اقدامات کیے، اقتصادی سروے

مزید خبریں
اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):گزشتہ 65 برسوں کے دوران 2025ء دوسرا گرم ترین سال رہا، موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے خطرات اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے حکومت نے پالیسی، مالیاتی اور ادارہ جاتی سطح پر متعدد اہم اقدامات کیے جن میں کلائمیٹ فنانسنگ، گرین ٹیکسانومی، مون سون سے نمٹنے کی حکمت عملی اور موسمیاتی لچک کے پروگرام نمایاں ہیں۔
جمعرات کو جاری اقتصادی سروے 2025-26 کے مطابق قومی اوسط سالانہ درجہ حرارت 23.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ بارشیں معمول سے 3 فیصد کم رہیں۔ آئی ایم ایف کے ریزیلینس اینڈ سسٹینیبلٹی فیسلٹی (آر ایس ایف) کے تحت چار اہم اصلاحات مکمل کی گئیں جن میں کاربن لیوی کا نفاذ، الیکٹرک وہیکل پالیسی فریم ورک کی منظوری، موسمیاتی مالیاتی خطرات کے انتظام سے متعلق رہنما اصولوں کا اجراء اور گرین ٹیکسانومی و ماحولیاتی، سماجی اور گورننس (ای-ایس جی ) ڈسکلوژر گائیڈ لائنز کو عملی شکل دینا شامل ہے۔
اقتصادی سروے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کلائمیٹ پراسپیرٹی پلان کے تحت موسمیاتی چیلنجز کو پائیدار اقتصادی ترقی، لچک اور خوشحالی کے مواقع میں تبدیل کرنے کے لیے ایک فلیگ شپ سرمایہ کاری فریم ورک متعارف کرایا گیا ہے۔ اسی طرح پاکستان گرین ٹیکسانومی (پی جی ٹی) کا اجراء کر کے اس پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے جبکہ جون 2029ء تک موسمیاتی خطرات، مواقع اور ٹیکسانومی سے ہم آہنگ سرگرمیوں کے ڈیٹا کی رضاکارانہ رپورٹنگ جاری رہے گی جس کے بعد تین مراحل پر مشتمل لازمی نفاذ کا آغاز ہوگا۔
سروے کے مطابق پاکستان مون سون 2026ء سٹریٹجک پلان کی منظوری دے دی گئی ہے جو موسمیاتی خطرات سے متعلق نقصانات میں کمی کے لیے پیشگی تیاری اور خطرات پر مبنی موافقتی فریم ورک فراہم کرے گا۔ مزید برآں گرین کلائمیٹ فنڈ کے ریجنل پروگرام گلیشیئرز ٹو فارمز(جی 2ایف) کی منظوری دی جا چکی ہے جس کے لیے 27.5 ملین امریکی ڈالر مختص کیے گئے ہیں جبکہ کلائمیٹ اینڈ ڈیزاسٹر ریزیلینس انہانسمنٹ پروگرام کے سب پروگرام II پر 500 ملین امریکی ڈالر کی لاگت سے عمل درآمد جاری ہے۔








