ڈی پی اوسیالکوٹ کی تھانہ بڈیانہ میں کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات سنیں

144

سیالکوٹ۔27اکتوبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او)سیالکوٹ رانا عمر فاروق نے تھانہ بڈیانہ (پسرور سرکل) میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور شہریوں کی شکایات سنیں۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ رانا عمر فاروق نے تھانہ بڈیانہ (پسرور سرکل)میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ انہوں نے عوامی مسائل اور شکایات سنیں اور ان کے موقع پر ہی فوری حل کے احکامات بھی جاری کیے۔

انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد انصاف شہریوں کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ عوام الناس کی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کیا جائیگا۔سیالکوٹ پولیس عوام کی خدمت اور تحفظ کے لیے دن رات مصروف عمل ہے۔