ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مہمند رضا محمد نے اپنے دفتر میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقادکیا۔
ڈی پی اومہمند کا ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد،مسائل کے حل کے لئےمتعلقہ افسران کو ہدایات جاری

مزید خبریں
پشاور۔ 02 جولائی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مہمند رضا محمد نے اپنے دفتر میں ہفتہ وار اردلی روم کا انعقادکیا۔ترجمان مہمند پولیس کےمطابق پولیس افسران و اہلکاروں کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز لیاقت علی اور او ایس آئی شیر زمین خان بھی موجود تھے۔ہفتہ وار اردلی روم میں ضلع بھر کے مختلف تھانہ جات، چوکیات اور پولیس لائن سے آئے ہوئے پولیس افسران و اہلکاروں نے اپنے دیرینہ مسائل، جن میں تبادلے، تنخواہوں کی بندش، چھٹیوں اور دیگر انتظامی امور سے متعلق مسائل شامل تھے، سے ڈی پی او مہمند کو آگاہ کیا۔ڈی پی او مہمند رضا محمد نے تمام پولیس افسران و اہلکاروں کے مسائل انتہائی توجہ سے سنے اور ان کے فوری اور میرٹ پر حل کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری احکامات و ہدایات جاری کیں۔








