"ڈی پی او بٹگرام نے شہید کانسٹیبل حضرت علی شاہ کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے بیٹے سے ملاقات کی”
ڈی پی او بٹگرام کی شہید کانسٹیبل حضرت علی شاہ کے بیٹے سے ملاقات، پولیس فورس کیلئے عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا

مزید خبریں
بٹگرام۔ 16 جولائی (اے پی پی):ڈی پی او بٹگرام قمر حیات خان نے شہید کانسٹیبل حضرت علی شاہ کے بیٹے تنویر علی شاہ سے ملاقات کر کے ان کے والد کی جانب سے پولیس فورس کیلئے دی گئی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
ملاقات میں ان کے تعلیمی سفر، مستقبل کے عزائم اور دیگر امور پر تفصیلی گفتگو بھی ہوئی۔ ترجمان بٹگرام پولیس کے مطابق ڈی پی او قمر حیات خان نے شہید کانسٹیبل حضرت علی شاہ کی وطن، عوام اور پولیس فورس کیلئے دی گئی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء ہمارا فخر اور قوم کا سرمایہ ہیں، ان کی لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور انہی کی بدولت آج معاشرہ میں امن و امان قائم ہے۔ ڈی پی او نے تنویر علی شاہ کو تعلیم پر بھرپور توجہ دینے کی تلقین کی اور کہا کہ شہداء کے بچوں کی تعلیم، فلاح و بہبود اور روشن مستقبل خیبر پختونخوا پولیس کی اہم ذمہ داری ہے۔ انہوں نے تنویر علی شاہ کو ہر ممکن تعاون اور سرپرستی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پولیس اپنے شہداء کے اہل خانہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔








