ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان کا سیف سٹی کنٹرول روم کا دورہ

ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان نے چہلم حضرت امام حسینؑ (20 صفرالمظفر) کے موقع پر سیف سٹی کنٹرول روم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نصب سی سی ٹی وی اور سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ضلع بھر میں نکالے جانے والے جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی مانیٹرنگ کا تفصیلی جائزہ لیا

بھکر۔ 04 اگست (اے پی پی):ڈی پی او بھکر شہزاد رفیق اعوان نے چہلم حضرت امام حسینؑ (20 صفرالمظفر) کے موقع پر سیف سٹی کنٹرول روم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نصب سی سی ٹی وی اور سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ضلع بھر میں نکالے جانے والے جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی مانیٹرنگ کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران کنٹرول روم میں موجود افسران نے ڈی پی او بھکر کو سیکیورٹی انتظامات، کیمروں کی کوریج اور جلوسوں و مجالس کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈی پی او بھکر نے سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مرکزی جلوسوں اور مجالس کی نگرانی کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام کیمروں کی مسلسل مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے، کسی بھی مشکوک سرگرمی پر فوری ردِعمل دیا جائے اور تمام متعلقہ افسران باہمی رابطے کے ذریعے سیکیورٹی انتظامات کو ہر صورت مؤثر بنائیں تاکہ چہلم حضرت امام حسینؑ کے تمام پروگرام پُرامن ماحول میں اختتام پذیر ہوں۔

 

مزید خبریں