ڈی پی او بھکر محمد عبداللہ لک کا روزمرہ کھلی کچہری کا سلسلہ جاری

131
شہری بلا جھجھک اپنے مسائل سے آگاہ کر سکتے ہیں،ڈی پی او بھکر
شہری بلا جھجھک اپنے مسائل سے آگاہ کر سکتے ہیں،ڈی پی او بھکر

بھکر۔ 22 اگست (اے پی پی):آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور ،آر پی او سرگودھا شارق کمال صدیقی کے ویژن کے مطابق ڈی پی او بھکر محمد عبداللہ لک کی طرف سے روزمرہ کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ہے۔

کمپلینٹ برانچ میں ڈی پی او بھکر نے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں سے فرداً فرداً ملاقات کرکے ان کے مسائل دریافت کیے۔ ڈی پی او بھکر نے شہریوں کے مسائل سن کر متعلقہ پولیس افسران کو درخواستیں مارک کیں اور بذریعہ فون فوری دادرسی کرنے اور اندر میعاد رپورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کیے۔

کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے مسائل سے براہ راست آگاہ ہو کر مسائل و تکالیف کا فوری ازالہ کرنا ہے۔ ڈی پی او بھکر محمد عبداللہ لک نے کہا ہے کہ شہری بلا جھجھک مجھے اپنے مسائل سے آگاہ کر سکتے ہیں، جن کی داد رسی کو ہر ممکن حد تک یقینی بنایا جائے گا۔