بھکر ۔ 26 اگست (اے پی پی):ڈی پی او بھکر محمد عبداللہ لک ہمراہ ڈپٹی کمشنر بھکر علی اکبر بھنڈر کے چہلم حضرت امام حسینؓ کے حوالے سے بھکر سٹی میں نکالے جانے والے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا اور وہاں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق چہلم حضرت امام حسینؓ کے حوالے سے ملک بھر کی طرح بھکر میں بھی جلوس و مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے 20 صفرالمظفر کوضلع بھکر سٹی کے مرکزی جلوس امام بارگاہ درعباس مہاجرین بھکر سٹی سے بعد از مجلس عزا دن 12 بجے شروع ہوا۔جوبمطابق شیڈول اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا قدیمی قبرستان میں اختتام پذیر ہو گا ۔
ڈی پی او بھکر کے مطابق جلوس کے مکمل روٹ پر سی سی ٹی وی کیمروں اور موبائل کیم وین کے ذریعے نگرانی کی جارہی ہے۔ ممبران امن کمیٹی ،تاجران اور لائسنس داران بھی جلوس کے ہمراہ موجود ہیں۔ ایلیٹ پولیس فورس اطراف میں گشت ونگرانی پر مامور ہیں۔ ٹریفک پولیس بھکر بھی جلوس روٹ پر عوام الناس کو متبادل روٹ فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے۔ڈی پی او بھکر نے اطراف کے راستوں مزید سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی اور تمام افسران و ملازمان کو مستعد و چوکس ہوکر ڈیوٹی انجام دینے کی تاکید کی ہے۔