چیچہ وطنی۔ 03 جون (اے پی پی):ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نے شہریوں کے مسائل کےحوالے سے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ انہوں نے شہریوں کے مسائل سنے اور بعض شکایات کے ازالہ کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے۔
ڈی پی اونے عوامی شکایات پر پولیس چوکی گیمبر کے انچارج سب انسپکٹرراحت نذیر کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا جبکہ پولیس چوکی ہڑپہ کے انچارج سب انسپکٹرمحمد شکیل کو چارج شیٹ جاری کرکے ان کے خلاف محکمانہ انکوائری کا حکم دیا۔ ڈی پی او نے کہا کرپشن اور ناقص کارکردگی کسی صورت پرداشت نہیں کی جائے گی۔