سیالکوٹ۔ 22 فروری (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سیالکوٹ فیصل شہزاد نے عالم چوک پارک شہاب پورہ روڈ تھانہ حاجی پورہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور شہریوں کے مسائل سن کر ازالہ کیلئے احکامات جاری کیے۔
ہفتہ کو ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ روزانہ کی بنیاد پر اور بعض مقامات پر ہفتہ وار کھلی کچہریوں کا انعقاد کر رہے ہیں جس کا مقصد عوام کو انصاف کی فراہمی ان کی دہلیز پر یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے جس کے لیے اہم و ٹھوس اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔